موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت آئندہ انتخابات نہیں لڑیں گے،عمران خان کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت آئندہ انتخابات نہیں لڑیں گے ۔اگرحکومت ملی تووزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا،عمران خان نے اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طورپرصدارتی نظام کےحامی ہیں۔مسلم لیگ ن کوایک موقع دیں گےوہ نوازشریف کی جگہ کسی اورکووزیراعظم بنالے تاکہ 5سالہ مدت پوری کر سکے ۔نیب کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ ادارہ ناکارہ ہوچکاہے ،اقتدارمیں آئے تواس ادارے کی تشکیل نوکرینگے ،اپنی والدہ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ماں مٹن روسٹ بہت

اچھابناتی تھیں،ویسے جاپانی کھانے میرے پسندیدہ ہیں، کپڑا جو ملے پہن لیتاہوں۔

موضوعات:

Add Comment